Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ:کورونا، متاثرین کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز

شائع 08 جون 2020 02:18pm

 

 

 

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر اڑتیس ہزار ایک سو آٹھ ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کےوارجاری ہیں، محکمہ صحت کےمطابق شہرقائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ سو بیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جسکےبعد تعداد تیس ہزار پانچ سواڑتالیس ہوگئی، جبکہ سندھ بھر میں مجموعی تعداد اڑتیس ہزار ایک سو آٹھ ہوگئی۔

سرکاری اعدادوشمار کےمطابق شہرقائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ سو بیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد تیس ہزار پانچ سواڑتالیس ہوگئی،جبکہ اموات کی تعداد پانچ سو چالیس ہوگئی۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہونیوالوں کی تعداد اڑتیس ہزار ایک سوآٹھ جبکہ اموات کی تعداد چھ سو پچاس ہوچکی ہے،۔

محکمہ صحت کےمطابق کراچی میں چودہ ہزار پانچ سوپینتیس افراد صحتیاب جبکہ پندرہ ہزار چار سوتہتر مریض زیر علاج ہیں جبکہ سندھ بھر میں اٹھارہ ہزار سات سو چھیتر مریض صحتیاب جبکہ اٹھارہ ہزار چھ سوبیاسی مریض زیر علاج ہیں۔